بی آر ٹی مکمل ہونے سے پہلے ہی چوری، سٹیشن سے لاکھوں کا سامان غائب

بی آر ٹی مکمل ہونے سے پہلے ہی چوری، سٹیشن سے لاکھوں کا سامان غائب
بی آر ٹی مکمل ہونے سے پہلے ہی چوری، سٹیشن سے لاکھوں کا سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے سٹیشن سے چور لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق بی آرٹی کے یونیورسٹی روڈ والے سٹیشن سے چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ پراجیکٹ منیجر اسلام گل کی مدعیت میں تھانہ تہکال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بی آر ٹی سٹیشن پر دن رات چوکیدار موجود ہوتا ہے لیکن ایسے میں چوری کرنا کسی ٹیکنیکل بندے کا کام ہے، چور سٹیشن سے 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کرکے لے گئے جبکہ لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے، چوری کے سامان کی مالیت 3 لاکھ روپے ہے۔

تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں شروع ہونے والا بی آر ٹی پشاور منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ حکومت نے اس کی تکمیل کی کئی ڈیڈ لائنز دی ہیں لیکن ابھی تک اس پر بسیں نہیں چلائی جاسکیں۔