پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھول دئیے گئے ہیں اور اس کیساتھ ہی ہاکی کھلاڑیوں کو وبائی الاﺅنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے دفاتر کھل گئے ہیں، پرو لیگ میں جرمنی اور بلیجئیم کے میچز سے ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ پی ایچ ایف کو بھی ایف آئی ایچ و دیگر فیڈریشنز سے لیٹر ملے ہیں، کوشش ہے جہاں ممکن ہو ایس او پیز کے ساتھ عالمی ہاکی بحال ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے آخر میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا پروگرام بنا رہے ہیں، ایف آئی ایچ سن 2023ءمیں فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کروا رہی ہے، ستمبر اکتوبر میں ایس او پیز کے ساتھ نیشنل ٹرے اور ہاکی چیمپیئن شپ کرائیں گے۔آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے وبائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ رقم براہ راست کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

مزید :

کھیل -