”ہمارا فیز ٹو اب شروع ہو چکا ہے“ شان مسعود نے اعلان کر دیا

”ہمارا فیز ٹو اب شروع ہو چکا ہے“ شان مسعود نے اعلان کر دیا
”ہمارا فیز ٹو اب شروع ہو چکا ہے“ شان مسعود نے اعلان کر دیا

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا، حریف ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اب ہم ڈربی میں ٹریننگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہوٹل، گراﺅنڈ دونوں قریب اور بائیو سیکیور ماحول میں ہیں، ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں سوچ بلند رکھنی چاہیے، میری کوشش یہی رہتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھوں۔

کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اچھا کھیل پیش کرنا مقصد ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا ہے، حریف سائیڈ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا ضروری ہے، دو ہفتے میں ہم سب کی کارکردگی اچھی رہی ہے، ابھی 3ہفتے باقی ہیں انگلینڈ میں مزید کرکٹ دیکھنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وورسٹر میں قومی ٹیم کا دو روزہ انٹر اسکواڈ میچ ڈرا ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی سکواڈ ڈربی شائر روانہ ہوا تھا، ڈربی پہنچنے کے بعد قومی ٹیم نے آرام کیا اور جلد پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

مزید :

کھیل -