فیفا نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکا شیڈول جاری کر دیا

فیفا نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکا شیڈول جاری کر دیا
فیفا نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکا شیڈول جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹ بال کی عالمی گورننگ بازی فیفا نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکا شیڈول کنفرم کر دیا ہے جو 21 نومبر سے شروع ہو گا اور فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ءکے شیڈول کا اعلان کردیا جس کا میزبان قطر ہے، شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز موسم سرما میں ہوں گے۔ ایونٹ کے دوران 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہر روز 4 گروپ میچز ہوں گے، گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔

گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے، تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، 9 اور 10 دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ، میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر 2022ءکو لوسیل سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

مزید :

کھیل -