ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی بھتیجی نے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی بھتیجی نے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی بھتیجی نے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی بھتیجی نے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں میری ٹرمپ نے کہا کہ اس کے چچا کا امریکی صدر رہنا خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سماج کے لیے ایک برا رویہ رکھنے کے حامل شخص ہیں۔امریکی صدر کی بھتیجی نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں اپنے چچا سے کچھ کہنے کا موقع ملا تو وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہیں گی کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔اس سے قبل میر ی ٹرمپ کی کتاب ’ٹومچ اینڈنیور انف: ہاؤ مائی فیملی کریٹڈ ورلڈ ڈینجرس مین‘ کی اشاعت رکوانے کی کوشش کی گئی۔امریکی عدالت نے میری ٹرمپ کی آپ بیتی کو شائع کرنے کی اجازت دے دی اور کہاکہ پبلشر ٹرمپ کے خاندانی معاہدے کا پابند نہیں، یہ خاندانی معاملہ ہے قومی سلامتی کا ایشو نہیں۔میری ٹرمپ کی کتاب کے بیسٹ سیلر ہونے کے اندازے لگائے جارہے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں، جن سے ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -