حکومتی ارکان روزکہتے ہیں کہ ہم کرپٹ لوگوں سے بات نہیں کرتے، اگر انہیں بات نہیں کرنی تو۔۔۔سینیٹر شیری رحمن نےایسی بات کہہ دی کہ وفاقی وزراایک دوسرے کا منہ تکنے لگیں گے

حکومتی ارکان روزکہتے ہیں کہ ہم کرپٹ لوگوں سے بات نہیں کرتے، اگر انہیں بات ...
حکومتی ارکان روزکہتے ہیں کہ ہم کرپٹ لوگوں سے بات نہیں کرتے، اگر انہیں بات نہیں کرنی تو۔۔۔سینیٹر شیری رحمن نےایسی بات کہہ دی کہ وفاقی وزراایک دوسرے کا منہ تکنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹرشیری رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی ارکان روز کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ ہم کرپٹ لوگوں سے بات نہیں کرتے، اگر انہیں بات نہیں کرنی توآدھی کابینہ کو تو گھر چلے جانا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ موجودہ حکومتی ارکان روز کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ ہم کرپٹ لوگوں سےبات نہیں کرتے،اگرانہیں بات نہیں کرنی توآدھی کابینہ کو تو گھر چلے جانا چاہئیے۔انہوں نےکہاکہ  انڈیا کشمیر کی عوام پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے،اب جب انڈیا کہ پاس سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل سیٹ ہے توحکومت کیا سمجھتی ہے کہ وہاں کشمیرکےمعاملےپرکیاہوگا؟سوال یہ ہےکہ حکومت نےاس معاملے پرروایتی ڈپلومیسی کے بجائے اس کی مخالفت کیوں نہیں کی؟۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر اور کورونا وائرس کےمعاملے پرموجودہ حکومت کاساتھ دینےکی ہمیشہ بات کی مگر وزیر اعظم عمران خان کی اَنا کشمیر سے زیادہ ہے۔

مزید :

قومی -