آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت کی دکھتی رگ کو پھر چھیڑ دیا

 آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے۔۔۔بلاول بھٹو زرداری ...
 آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت کی دکھتی رگ کو پھر چھیڑ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے میری پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول  بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نےاپنی کرپشن کےحوالےسےمیری پریس کانفرنس میں اٹھائےگئےسوالات کاجواب نہیں دیا،میں نےاپنی پریس کانفرنس میں ابراج گروپ کےحوالےسےایف آئی اے کی رپورٹ دکھائی مگر اس کا کوئی جواب نہ ملا،میں نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی بہن کی کرپشن کا معاملہ اٹھایا مگر کوئی جواب نہیں ملا، پی ٹی آئی کی کرپشن کے حوالے سے میں نے سوال اٹھائے مگر نیب اور عدالتیں چپ ہیں  جبکہ پی ٹی آئی بھی خاموش ہے۔

مزید :

قومی -