""پرچی چیئرمین خوب رٹہ لگالو،مناظرے کیلئے تیار ہوں"" مراد سعیدنے میدان میں آتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کردیا

""پرچی چیئرمین خوب رٹہ لگالو،مناظرے کیلئے تیار ہوں"" مراد سعیدنے میدان میں ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، میڈیا یا عوامی فورم جس کا چاہو انتخاب کرو، پرچی چیئرمین خوب رٹہ لگا لو ، میں مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر موصلات مراد سعید نے کہا کہ ایوان میں بحث کریں تو فرزند زرداری نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں، ہمت وہ کرے گا جس کا دامن جعلی کھاتوں اور ٹی ٹیز سے آلودہ نہ ہو، سامنا وہ کرے گا جس کا صوبہ گورننس میں بہتر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری نے پارٹی کیخلاف رپورٹ پڑھی لیکن یاد نہیں لکھا کیا تھا، بات وہ کر سکتا ہے جس کے گناہوں پر جے آئی ٹیز نہ بنی ہوں،مناظرہ وہ قبول کرے گا جس نے عزیر بلوچ جیسے لوگ نہ پالے ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بات وہ کرے گا جس نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے مقام بنایا ہو، فرزند زرداری کا ہر لفظ ان کا تعاقب کرے گا، بھاگنے نہیں دیں گے،قوم کا لوٹا مال واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -