لداخ میں تناؤ، چین کا بڑے پن کا مظاہرہ، وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارتیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

لداخ میں تناؤ، چین کا بڑے پن کا مظاہرہ، وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ ...
لداخ میں تناؤ، چین کا بڑے پن کا مظاہرہ، وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارتیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا اور چین کے کمانڈرز کی 14 گھنٹے طویل جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے فلیش پوائنٹس سے فوج پیچھے ہٹانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایل اے سی سے مرحلہ وار طریقے سے فوج کو پیچھے ہٹایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کے کمانڈرز فوج کے پیچھے ہٹنے اور تناؤ میں کمی کی تصدیق کریں گے۔

ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ لداخ میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کے مزید ادوار بھی ہوں گے، اب تک ہونے والے فوجی مذاکرات کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔

خیال رہے کہ 15 جون کو لداخ کی وادی گلوان میں چین اور بھارت کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں انڈیا کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔