محترمہ مریم کا بس نہیں چل رہا وہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی سرٹیفائیڈ جھوٹے کو دے دیں:شہباز گل

محترمہ مریم کا بس نہیں چل رہا وہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی سرٹیفائیڈ جھوٹے ...
 محترمہ مریم کا بس نہیں چل رہا وہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی سرٹیفائیڈ جھوٹے کو دے دیں:شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ مریم کا بس نہیں چل رہا وہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی سرٹیفائیڈ جھوٹے کو دے دیں۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کام سے بنتا ہے جو عمران خان نے شروع کیا ہے۔ میاں صاحب نے تو ایشین ٹائیگر بھی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ قرض اتارو ملک سنوارو کے خواب بھی دکھائے تھے۔ پھر اس پیسے سے اپنی نسل سنوارنے لگے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مشرف کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرکے معافی مانگ کر جدہ بھی بھاگ گئے تھے۔ اعلان تو آپ نے انقلابی ہونے کا بھی کیا تھا، پھر شہباز شریف کو ڈیل کی بھیک مانگنے بھیج دیا۔ اعلان تو اسمبلی میں بھی کیا تھا کہ یہ ہیں وہ ذرائع اور پھر عدالت میں اسی اعلان کو سیاسی کہہ دیا۔ اعلان تویہ بھی کیا تھا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، پھر کیا ہوا اس اعلان کا؟ شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک اعلان میاں صاحب نے ضرور ایسا کیا تھا جس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ وہ اعلان تھا کہ کرپشن اور ناجائز ذرائع سے دولت جمع کرنے والے اپنے نام پر اثاثے نہیں رکھتے۔

مزید :

قومی -