پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف
پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات عراق کے پاکستان میں متعین سفیر حامد عباس سے بات چیت کے دوران کہی۔عراق کے سفیر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن و امان کے لیے پاکستان کی کاوش کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی بات چیت میں باہمی و علاقائی سیکورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرعراق کے سفیر حامد عباس سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کی سلامتی اورترقی کے لیے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

مزید :

قومی -