بھارت کو ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایک اور جھٹکا، ایران نے پاکستانیوں کو خوش کردیا

بھارت کو ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایک اور جھٹکا، ایران نے پاکستانیوں کو ...
بھارت کو ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایک اور جھٹکا، ایران نے پاکستانیوں کو خوش کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایران نے سی پیک منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان ، چین اور  ایران کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک منصوبے نہ صرف خطے بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہیں، یہ منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کیلئے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے چابہار ریل منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر پر بھارت کو اس منصوبے سے باہر کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -