سیشن کورٹ کے قریب مشکوک کار سے اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سیشن کورٹ کے قریب مشکوک کار سے اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق سیشن کورٹ سکیورٹی اہلکارو ں نے چیکنگ کے دوران پارکنگ میں کھڑی مشکوک گاڑی سے تلاشی کے دوران ملزم روحیل خان سے اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔