انتخابی مہم کے پیش نظر مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

انتخابی مہم کے پیش نظر مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

  

 اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نے  آزادکشمیر الیکشن مہم میں مصروفیت کے باعث  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک دن کیلئے حاضری سے  استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے وکیل عدالتی معاونت کیلئے  پیش ہوں گے سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے آزاکشمیر میں مختلف میٹنگز شیڈیول ہیں جہاں پارٹی کی نمائندگی کرنی ہے مریم نواز  آج ہجیرہ، عباسپور میں انتخابی مہم کیلئے موجود ہوں گی۔ 

 مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -