لاہور بورڈ نے کس تاریخ سے میٹرک کے امتحان لینے کا اعلان کر دیا ؟ طالبعلموں کیلئے سب سے بڑی خبر 

لاہور بورڈ نے کس تاریخ سے میٹرک کے امتحان لینے کا اعلان کر دیا ؟ طالبعلموں ...
لاہور بورڈ نے کس تاریخ سے میٹرک کے امتحان لینے کا اعلان کر دیا ؟ طالبعلموں کیلئے سب سے بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکینڈری سکول امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے ، امیدواروں میں ایک لاکھ 58 ہزار 347 لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں ،امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مرکز قائم کیئے گئے ہیں ۔دانش سکولوں کے طلباو طالبات کیلئے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -