موذن نے مبینہ طور پر بچے کو زندہ آگ میں جلا ڈالا

 موذن نے مبینہ طور پر بچے کو زندہ آگ میں جلا ڈالا
 موذن نے مبینہ طور پر بچے کو زندہ آگ میں جلا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرہ میں مبینہ طور پر موذن نے ایک بچے کو زندہ آگ میں جلا ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 10سال تھی جس کا نام مکرم الحسن ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمن نامی ملزم لائٹر کے ساتھ کھیل رہا تھا جب آگ بھڑک اٹھی اور بچے کو اس نے لپیٹ میں لے لیا۔ 
مکرم الحسن آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ بچہ اپنے ننھیال کے ہاں رہتا تھا اور مذہبی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ بچے کے ورثاءکی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے ارادی طور پر بچے کو آگ لگائی۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔