وزیراعظم نے پٹرول سستا کرنے کے بعد عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپر عوام کو منتقل کیا۔
میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیاہے۔جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے. میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔