ساہیوال میں خفیہ کیمرے لگا کر جوڑوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے والے ہوٹل مینیجر کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق تھری سٹار ہوٹل کا مینیجر کمروں میں آنے والے جوڑوں کی خفیہ کیمروں سے غیر اخلاقی ویڈیوز بناتا اور ہوٹل مینیجر کسٹمرز کو بلیک میل کرکے بھاری رقم حاصل کرتا تھا۔ملزم نے سفیان نامی لڑکے اور اسکی منگیتر کی برہنہ ویڈیو بنائی اور ڈارک ویب پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے، مینیجر کے موبائل سے متعدد جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق ملزم ندیم کی جانب سے مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کے بعد سفیان نامی شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا۔