لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے  تحقیقات کو چیلنج کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے منع کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز ے مطابق  شیخ رشید کی اینٹی کرپشن کی انکوائری چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا آپ کا یہ کیس ہے کہ ٹرانزیکشن ہوئی نہیں اور آپ کو نوٹس کیا ہے؟، شیخ رشید نے جواب دیا کہ جی ، بالکل ایسا ہی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں یہ زمین فروخت شدہ کیسے ہوئی ؟،  عدالت نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فروخت شدہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے ابھی صرف 15فیصد تک ادائیگی ہوئی ہے ، زمین میری ملکیت اور قبضے میں ہے ،  دوسرا فریق ابھی  تک ادائیگی نہیں کر رہا،  ابھی تک کوئی ٹرانسفر نہیں ہوئی، زمین کاسوداہواہے،ابھی ادائیگی ہوناباقی ہے۔

 عدالت نے محکمہ اینٹی رکپشن سمیت دیگر فریقوں سے 27 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔


 

مزید :

اہم خبریں -قومی -