او لیول کے طالبعلم کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف

او لیول کے طالبعلم کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف
او لیول کے طالبعلم کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا ، جن میں سے ایک ملزم او لیول کا طالب علم ہے ۔

نجی ٹی وی 'جیو نیوز "کے مطابق کوریئر کمپنی کے ملازم کو لوٹنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر  پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کے پاس سے 85 ہزار  روپے نقدی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -