ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع کیلئے درخواست  پر سماعت پیر تک ملتوی 

ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع کیلئے درخواست  پر ...
ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع کیلئے درخواست  پر سماعت پیر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان   کی بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع سے متعلق درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم  پاکستان کی جانب سے درخواست پر سماعت ہوئی ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فروغ نسیم بطور وکیل پیش ہوئے ، درخواست میں مؤقف اپنایاگیا کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں ، لہذا بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع دیا جائے ۔

الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ بلدیاتی انتخابات کب ہیں؟ بیرسٹر فروغ نسیم نے جواب دیاکہ بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہیں ،  ہمیں عبوری حکم چاہیے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں  دوسرے فریق کو نوٹس کرنا ہوگا ، الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت  پیر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -