سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے،لسانیت پر یقین نہیں رکھتا، شرجیل میمن

سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے،لسانیت پر یقین نہیں رکھتا، شرجیل میمن
سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے،لسانیت پر یقین نہیں رکھتا، شرجیل میمن

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے ، لسانیت پر یقین نہیں رکھتا ، کل کے واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے۔

کراچی میں صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حیدر آباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے،کوئی بھی زبان بولنے والاہو،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہوں، ہم اس وقت کسی واقعہ کو ہوا نہیں دینا چاہتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ   جب بھی کوئی واقعہ ہوا سندھ حکومت فوری متحرک ہوئی،  عوام کو شرپسندوں سے ہوشیار رہنا چاہیے، پاکستان ایک گلدستہ ہے کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں وہ بھائی ہیں،شرپسند عناصر امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر سے آگاہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -