طیبہ گل کے چیئر مین نیب اور عمران خان پر الزامات، حکومت کاانکوائری کمیشن بنانےکافیصلہ

طیبہ گل کے چیئر مین نیب اور عمران خان پر الزامات، حکومت کاانکوائری کمیشن ...
طیبہ گل کے چیئر مین نیب اور عمران خان پر الزامات، حکومت کاانکوائری کمیشن بنانےکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طیبہ گل نے  چیئر مین نیب اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں اس لیے  اس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانےکافیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی"دنیا نیوز" کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیبہ گل کامعاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا ہے ، وزیراعظم ہاؤس سےکل طیبہ گل کےساتھ رابطہ کیاگیا تھا، طیبہ گل کےمطابق انہیں اغواءکرکے 18روزتک وزیراعظم ہاؤس میں رکھاگیا،طیبہ گل سےتمام ثبوت لےلیےگئےہیں اب اس معاملے پر انکوائری کمیشن بنایا جائے گاجو اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -