چک جھمرہ: سیوریج کی صفائی کے دوران 2 مزدور زہریلی گیس سے جاں بحق
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں سیوریج کی صفائی کے دوران 2 مزدور زہریلی گیس کے سبب جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے پہلے ایک مزدور پھر دوسرا مزدور بے ہوش ہو گیا۔کچھ دیر کے بعد دونوں مزدور بے ہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گئے۔دونوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔