شاہ پور: چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

Jul 15, 2024 | 03:49 PM

 شاہ پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں لوڈر رکشے سے سبز چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے گھاس کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پور سٹی کے نواحی گاو¿ں میں پیش آیا جہاں نذیر نامی شخص اپنے مویشی لے جا رہا تھا کہ اس دوران ایک بھینس نے لوڈر رکشے میں موجود سبز چارہ کھانا شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق بھینس کے چارہ کھانے پر لوڈر رکشے کے مالک نے غصے میں آکر بھینس کو پکڑا اور چارہ کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کے مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک سے بھی بھینس کا طبی معائنہ کروا کر بھینس کی زبان کاٹنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں