عظمیٰ بخاری دورہ فیصل آباد کے دوران اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں،مریضوں سے گفتگو ، طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

عظمیٰ بخاری دورہ فیصل آباد کے دوران اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں،مریضوں سے ...
عظمیٰ بخاری دورہ فیصل آباد کے دوران اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں،مریضوں سے گفتگو ، طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری دورہ فیصل آباد کے دوران اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا  جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی چیک کی اورمریضوں کی عیادت اور لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنٍڈیشنڈ کے فعال ہونے کی تصدیق کی جبکہ ادویات کے سٹورمیں گئیں اور سٹاک چیک کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی تیز رفتارسہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔مریضوں کو انتظار وقطارکی زحمت سے بچانے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیااور واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک بلاتفریق پہنچنے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے رجوع کرنے والے مریض علاج معالجے سے مطمئن نظر آئیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال کی وقفے وقفے سے انسپکشن کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ بھی ہمراہ تھے۔