نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو امریکی پولیس کی جانب سے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون بھارت کی رہنے والی ہے جس سے خاتون پولیس اہلکار پاسپورٹ طلب کر تی ہے ، بھارتی خاتون کہتی ہے کہ پھر میں کیا کروں گی، پولیس اہلکار کہتی ہے کہ آپ کو چوری نہیں کرنی چاہیے تھی ، اہلکار بار بار پاسپورٹ دکھانے کا اصرار کرتی ہے ، بھارتی خاتون کے ناماننے پر کہتی ہے کہ اگر آپ پاسپورٹ نہیں دکھائیں گی تو ہمیں آپ کو پولیس سٹیشن لے جانا ہو گا اور پھر آپ کی شناخت وہاں پر ہو گی ۔
بھارتی خاتون کہتی ہے کہ میں نے ابھی کچھ نہیں کیا ، ، دکاندار نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا ، لیکن اب آپ پولیس سٹیشن لے جانے کا کہہ رہ ہے ہیں۔ خاتون پولیس اہلکار کہتی ہے کہ اپنا پاسپورٹ دکھاؤ ہم تمہاری شناخت کریں گے اور پھر تمہیں پولیس سٹیشن لے کر جائیں گے ، اس کے علاوہ تمہارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔
اتنی بحث کے بعد بھارتی خاتون کہتی ہے کہ مجھے پولیس سٹیشن مت لے کر جاو، میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ان تمام چیزوں کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ خاتون پولیس اہلکار کہتی ہے کہ اب آپ معافی مانگ رہی ہیں اور پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن اس سے قبل آپ اس کیلئے تیار نہیں تھیں، اس لیے ہمیں پولیس سٹیشن جانا ہو گا۔
بھارتی خاتون کہتی ہے کہ میں اس ملک سے نہیں ہوں اور یہاں ہمیشہ رہنے والی بھی نہیں ہوں ۔ خاتون پولیس اہلکارکہتی ہے کہ کیا آپ بھارت میں بھی چیزیں چوری کرتی ہیں ؟ ۔