شاہ قبرستان میں شہنشاہ کے لیے تال، سراور مداحوں کی سسکیاں، غزل سپرد خاک

شاہ قبرستان میں شہنشاہ کے لیے تال، سراور مداحوں کی سسکیاں، غزل سپرد خاک
شاہ قبرستان میں شہنشاہ کے لیے تال، سراور مداحوں کی سسکیاں، غزل سپرد خاک

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو کراچی کے شاہ محمد شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس سے پہلے ان کی کی نماز جنازہ نورانی مسجد گراﺅنڈ میں ادا کی گئی۔شہنشاہِ غزل کی نماز جنازہ میں سندھ اسمبلی کے سپیکر نثار کھوڑو، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور سیاسی و شوبز کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہدی حسن کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی تدفین کا پروگرام تبدیل کر دیا گیا کیوں کہ پہلے ان کی تدفین مہدی حسن پارک کے قبرستان میں کرنے کا پروگرام تھا، اہل خانہ کے بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث مہدی حسن کی تدفین میں تاخیر ہوئی ۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں بھی شہنشاہِ غزل کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جس میں شوکت علی سمیت معروف فنکاروں،دانشوروںاور مہدی حسن کے دیرینہ ساتھیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں