ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ ہے:ایم ایس جناح ہسپتال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جناخ ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ڈاکٹر افضل نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث جناح ہسپتال میں ایک دن میں 75 آپریشن ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ بجلی کی بار بار بندش سے ہسپتال میں آلات اور مشینیں خراب ہورہی ہیں۔ڈاکٹر افضل نے بتایا کہ ٹیسٹ کے منتظر ہزاروں مریض بے بس ہیں۔ڈاکٹر مہرین نے کہا کہ100 سے زائد مریضوں کا ا لٹرا ساﺅنڈ بھی نہیں کیا جاسکا۔ڈاکٹر افضل نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے سامنے جنریٹر بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔اس کے جواب میں ترجمان لیسکو نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام ہسپتال لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔ ترجمان لیسکو نے کہا کہ جناح ہسپتال میں جدید ترین جنریٹر موجود ہیں۔