کراچی سے 4قاتل گرفتار ،دستی بم سمیت بھاری اسلحہ بر آمد

کراچی سے 4قاتل گرفتار ،دستی بم سمیت بھاری اسلحہ بر آمد
کراچی سے 4قاتل گرفتار ،دستی بم سمیت بھاری اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس نے قتل کی تیس سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث چار ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیاہے پولیس نے کھارادر اور گارڈن سے چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔جن سے چار دستی بم، تین سیون ایم ایم رائفل اور چار ٹی ٹی پستول برآمد کیے ہیں۔ ملزم قتل کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں اور دکاندراوں سے بھتہ بھی وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے گلشن اقبال اور صدر کے علاقوں میں بھی وارداتیں کیں۔ ادھر کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص رزاق جاں بحق ہو گیا۔ رام سوامی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت تاہم نہ ہو سکی ہے۔ دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی -