سپین کے سبکدوش سفیر کی وزیراعظم سے ملا قا ت

سپین کے سبکدوش سفیر کی وزیراعظم سے ملا قا ت
 سپین کے سبکدوش سفیر کی وزیراعظم سے ملا قا ت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی ،انتہا پسندی اور منشیات کی سمگلنگ جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیئے سپین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گا۔ سپین کے سبکدوش ہونے والے سفیر گونزلہ ماریہ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوس میں الوداعی ملاقات کی۔ جس میں پاک سپین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں رہا ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی کواہش کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیئے دونوں ممالک کے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیئے سپین کے سفیر کی کوششوں کی تعریف کی سپین کے سفیر نے کہا کہ سپین پاکستان کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے لیئے تعاون جاری رکھے گا۔

مزید :

اسلام آباد -