آج تک چاند پر کتنے لوگ پیدل چل چکے ہیں،؟کیا آپ کو معلوم ہیں

آج تک چاند پر کتنے لوگ پیدل چل چکے ہیں،؟کیا آپ کو معلوم ہیں
آج تک چاند پر کتنے لوگ پیدل چل چکے ہیں،؟کیا آپ کو معلوم ہیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اب تک کون سے خلاءنورد چاند کی سطح پر چہل قدمی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں؟ نیل آرمسٹرانگ کا نام تو آپ میں سے سبھی جانتے ہوں گے، کچھ لوگ ہوں گے جو بزایلڈرن کے نام سے بھی واقف ہوں گے جو اس سفر میں نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ تھا لیکن اس کے بعد سب خاموش ہو جائیں گے۔ شاید آپ یہ جان کر حیران ہوں کہ اب تک 12افراد چاند پر جا چکے ہیں۔ آئیے آپ کا خلاءکی وسعتیں مسخر کرنے والے ان افراد سے تعارف کرواتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں بہتے دریا میں یہ جھاگ کس چیز کی ہے؟جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبو ہو جائیں گے

اپالو11مشن میں 12جولائی1969ءکو نیل آرمسٹرانگ اور بز ایلڈرن نے چاند کی سطح پر قدم رکھ کر انسانی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کیا۔نیل آرمسٹرانگ پہلے چاند کی سطح پر اترا، چند لمحے بعد بز ایلڈرن بھی اس کا ہمرکاب ہوا۔ دونوں نے 21گھنٹے36منٹ اور 11سیکنڈ چاند پر گزارے، وہاں سے کچھ پتھر اکٹھے کیے، امریکہ کا جھنڈا لہرایا اور ایک ریٹروریفلیکٹر نصب کیا جس سے چاندکا زمین سے فاصلہ ناپنا ممکن ہوا۔ یہ آلہ آج بھی فاصلہ ناپنے میں استعمال ہو رہا ہے۔

پیٹ کونراڈ اور ایلن بین 14نومبر1969ءکواپالو12مشن پر چاند کی طرف روانہ ہوئے۔ انہوں نے 19اور20نومبر2دن چاند پر گزارے۔

اپالو13مشن پر جانے والوں میں سے کوئی بھی چاند پر نہیں اتر سکا تھا کیونکہ خلائی جہاز کے زمین سے روانہ ہونے کے 2دن بعد جہاز میں موجود آکسیجن ٹینک پھٹ گیا اور خلانوردوں کے لیے چاند پر اترنا ممکن نہ رہا۔

31جنوری 1971ءکوایلن شیفرڈ اور ایڈگر مشعیل اپالو 14مشن پر روانہ ہوئے اور 5فروری کو چاند کی سطح پر قدم رکھا۔شیفرڈ وہ پہلا شخص تھا جس نے چاند پر گولف کھیلی۔

مشن اپالو15 کے لیے چاند پر جانے والے ڈیوڈ سکاٹ اور جیمز اروان 31جولائی 1971ءکو چاند کی سطح پر قدم رکھا اور 2اگست تک یعنی 3دن چاند پر رہے۔ چاند پر پہلے جانے والے تمام مشن ہموار زمین پر اترے تھے لیکن اپالو 15دو پہاڑوں کے درمیان اترا۔ اس دوران دونوں خلانوردوں نے متعدد تجربات کیے اورچاند کی سطح کے 77کلوگرام نمونے کے پتھر اور مٹی اکٹھی کی جو اپنے ساتھ زمین پر لائے۔

اپالو16مشن پر چاند پر جانے والے خلانورد جوہن ینگ اور چارلس ڈوک تھے۔وہ 21اپریل 1972ءسے 23اپریل، 3دن تک چاند پر رہے۔ انہوں نے چاند پر 26.7کلومیٹر سفر طے کیا۔

چاند پر جانے والے آخری خلانورد یوجین کیرنن اور ہیریسن سمٹ تھے۔ وہ 17ویں اپالو مشن پر 11دسمبر 1972ءکو چاند کی سطح پر اترے اور وہاں 3دن تک رہے۔ انہوں نے چاند کی سطح سے نمونے اکٹھے کیے اور کئی سائنسی آلات نصب کیے۔ یوجین اور ہیریسن 19دسمبر کو زمین پر واپس آئے۔ 1972ءکے بعد آج تک کوئی بھی شخص چاند پر نہیں جا سکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس