نوبیاہتاجوڑے کی عمر اس قدر زیادہ کہ عالمی ریکارڈ بن گیا

نوبیاہتاجوڑے کی عمر اس قدر زیادہ کہ عالمی ریکارڈ بن گیا
نوبیاہتاجوڑے کی عمر اس قدر زیادہ کہ عالمی ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مثل مشہور ہے کہ محبت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یہ کہاوت اس برطانوی جوڑے پر کس قدر صادق آتی ہے جس نے عمررسیدہ ترین جوڑے کی شادی کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔103سالہ جارج کبرے اور 91سالہ ڈورین لوکی گزشتہ 27سال سے دوست تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے بچے، جن کی عمریں اس وقت 60سال تک ہیں، اس شادی کے مخالف تھے۔ بالآخر بچوں کی مخالف کی شکست ہوئی اور دنیا کے اس عمررسیدہ ترین جوڑے کی محبت فتح سے ہمکنار ہوئی۔

مزیدپڑھیں:وہ ملک جس نے کاروبار ی مقاصد کیلئے اپنے شہریوں کو بے وفائی کی اجازت دیدی،عدالت کا اتنہائی شرمناک فیصلہ
گزشتہ روز دونوں کے 50مہمانوں کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔ شادی کی تقریب میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ بھی شریک ہوا۔ جارج کبرے نے شادی کے روز ہی اپنی 103ویں سالگرہ بھی منائی۔دولہا اور دلہن کی مجموعی عمر194سال 281دن بنتی ہے جو اب تک دنیا میں بڑھاپے میں شادی کرنے والے جوڑوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جارج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ سب وقت پر منحصر ہے، ڈورین کی محبت نے ہمیشہ مجھے جوان رکھا اور اب میں یہ یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ باقی کی عمر ہم دونوں ایک ساتھ گزارنے جا رہے ہیں۔ڈورین نے کہا کہ میں روایتی شرمیلی دلہن نہیں ہوں لیکن اپنی شادی پر پرجوش ضرور ہوں، یہ بہت خوبصورت دن ہے ۔اس عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی تقریب ایسٹ برن کے لنگھم ہوٹل میں ہوئی۔جارج نے 76سال کی عمر میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ ڈورین کے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا۔ اگرچہ جارج اور ڈورین کی ملاقات 1990ءمیں ہوئی اور انہوں نے ایک ساتھ رہنا شروع کر دیاتھا لیکن جارج نے ڈورین کو گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے پر شادی کا پیغام دیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -