وہ تصویر جو شمالی کوریا نہیں چاہتا کہ آپ دیکھیں،اس کی کیا اہمیت ہے ، جانئے

وہ تصویر جو شمالی کوریا نہیں چاہتا کہ آپ دیکھیں،اس کی کیا اہمیت ہے ، جانئے
وہ تصویر جو شمالی کوریا نہیں چاہتا کہ آپ دیکھیں،اس کی کیا اہمیت ہے ، جانئے

  

پین یئنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریادنیا کا سب سے زیادہ عالمی تنہائی کا شکار اور پراسرارترین ملک ہے جہاں رونما ہونے والے واقعات اکثر باقی دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں اور اگربیرونی دنیا کو کبھی کسی واقعے کی بھنک پڑتی بھی ہے تو مہینوں بعد۔ مثال کے طور پر گزشتہ دنوں ملک کے وزیردفاع کو طیارہ شکن توپ کے دہانے کے سامنے کھڑا کرکے گولے سے اڑا دیا گیا تھا لیکن بیرونی دنیا کو ہفتوں بعد اس کی خبر پہنچی اور خبر بھی ایسی کہ کسی مصدقہ ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی اور وہ تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں یہ بہتے دریامیں یہ جھاگ کس چیز کی ہے؟جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا خود اپنے معاملات کو دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ گزشتہ روز شمالی کوریا کے دارالحکومت پین یئنگ کے ایک معروف ہوٹل ”کوریو“میں آگ لگ گئی، 43منزلہ ہوٹل کوریو 2عمارتوں پر مشتمل ہے جسے ایک پل کے ذریعے ملایا گیا ہے، آتشزدگی کا واقعہ پل پر پیش آیا، واقعے کے مناظرغیر ملکی سیاحوں کے کیمروں نے محفوظ کر لیے جو بیرونی دنیا تک پہنچے لیکن شمالی کوریا کے حکام آتشزدگی کے اس واقعے کی تردید کر رہے ہیں۔ غیرمصدقہ اطلاع ہے کہ ان سیاحوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے اس آگ کی تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔یاد رہے کہ یہ ہوٹل ملک کی تاریخی عمارتوں میں سے ایک ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس