وہ وقت جب امریکی صدر نہاتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ روم میں گھس گئے،آگے کیاہوا جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

وہ وقت جب امریکی صدر نہاتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ روم میں گھس ...
وہ وقت جب امریکی صدر نہاتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ روم میں گھس گئے،آگے کیاہوا جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور امریکی صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ کا شمار تاریخ کے نامور ترین حکمرانوں میں سے ہوتا ہے۔ ونسٹن چرچل کی حس مزاح اور حاضر جوابی کی دنیا آج بھی قائل ہے۔

مزیدپڑھیں:مودی نے اپنی فتح کو شکست میں تبدیل کردکھایا،اپنے ہی دانش ور پر برس پڑے
تاریخ دانوں کے مطابق دونوں سیاستدانوں میں گہری دوستی تھی۔ ایک مرتبہ ونسٹن چرچل نے بطور برطانوی وزیراعظم امریکہ کا دورہ کیا تو انہیں وائٹ ہاﺅس میں ٹھہرایا گیا۔ ایسے میں ایک دن امریکی صدر ’روز ویلٹ‘ کو چرچل سے کوئی ضروری کام پڑا تو بنا اطلاع دئیے ان کے کمرے میں پہنچ گئے۔ برطانوی وزیراعظم اس وقت نہا کر باتھ روم سے نکل رہے تھے کہ سامنے امریکی صدر کو کھڑا پایا۔ چرچل کے بدن پر اس وقت تولیہ بھی نہ تھا، تاہم گھبرانے کی بجائے انہوں نے ایسا دلچسپ فقرا کسا جو تاریخ کا حصہ بن گیا۔ چرچل نے کہا ’برطانیہ کے وزیراعظم کے پاس امریکی صدر سے چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -