ویمنز ورلڈ کپ، کولمبیا نے فرانس، برازیل نے سپین کو ہرادیا

ویمنز ورلڈ کپ، کولمبیا نے فرانس، برازیل نے سپین کو ہرادیا

مونٹریال( نیٹ نیوز) فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کولمبیا نے فرانس، برازیل نے سپین اور انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے دی۔ جنوبی کوریا اور کوسٹاریکا کا میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے کینیڈا کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ گروپ ایف کے میچ میں کولمبیا نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ اے کے میچ میں برازیل نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ ایف کے میچ میں انگلینڈ نے میکسیکو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سے مات دی، انگلش ٹیم کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ جنوبی کوریا اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی