پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج گال میں ٹریننگ کریں گی

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج گال میں ٹریننگ کریں گی

گال( نیٹ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج گال میں ٹریننگ کریں گی،جہاں 17جون سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم جو کولمبو میں تین روزہ ٹور میچ کھیل کرگال پہنچی ہے ، گرین شرٹس دو دن یہاں ٹریننگ سیشن کریگی،قومی ٹیم کو چز کی زیر نگرانی بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل ٹریننگ بھی کر ے گی ،ٹیم پاکستان جو دس سال سے سری لنکن سرزمین پر سیریزنہیں جیت سکی ہے،کپتان مصباح پر امید ہیں کہ اس بار نتیجہ پاکستان کے حق میں ہوگا،دوسری جانب ہوم ٹیم بھی پہلے معرکے کی تیاری کیلئے دو دن خوب پریکٹس کرے گی،کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ میں بیٹسمینوں کو پریکٹس کا اچھا موقع مل گیا۔ اگلے تین دن کے دوران ہم گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی موسم ماحول اور وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہماری بیٹنگ کافی تجربہ کار اور مضبوط ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی