قومی انڈر 23 بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

قومی انڈر 23 بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

اسلام آبا (اے پی پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیر اہتمام آٹھویں قومی انڈر23 بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ آج یونیورسٹی آف ایگری کلچرل فیصل آباد میں شروع ہو گی۔چیمپئن شپ دو روزہ تک جاری رہے گی جس میں یکم جنوری 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کرنے کے مجاز ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلویز، ہائرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان واپڈا کی ٹیم اعزاز کے دفاع کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی