اولمپک کوالیفائر راؤنڈ،قومی ہاکی ٹیم آج بیلجئم روانہ ہوگی

اولمپک کوالیفائر راؤنڈ،قومی ہاکی ٹیم آج بیلجئم روانہ ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی 18رکنی ہاکی ٹیم آج سوموار کی علی الصبح لاہور سے بیلجئم روانہ ہوگی ۔ منتخب ٹیم بیلجیئم میں 20جون سے شروع ہونے والے اولمپک کو الیفائر راؤنڈز(ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز) میں شرکت کرے گی۔ ٹیم میں کپتان محمد عمران عمران بٹ ، مظہر عباس، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، فرید احمد، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق ،راشد محمود، عماد شکیل بٹ، محمد وقاص شریف، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد کاشف علی، محمد دلبر، محمد رضوان سینئر، علی شان اورمحمد اظفر یعقوب شامل ہیں۔ دورہ کے لئے اعلان کردہ ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچز دانش کلیم اورسید ابو ذر عمراؤ جبکہ ٹیم ڈاکٹر اسد عباس شاہ شامل ہیں۔۔16 تاریخ کو گرین شرٹس آئرلینڈکے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہ18 جون کو شیڈول ہے۔ 20 تاریخ کو ایونٹ کے افتتاحی روز قومی ٹیم پولینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغازکریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی