آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو مسترد کردیتا‘ میانداد

آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو مسترد کردیتا‘ میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر مجھے آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو میں مسترد کردیتا‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد کرکے انہیں ضائع کردیا ہے،میری خدمات پاکستان کرکٹ کی بہترین کیلئے کسی بھی پوزیشن پر حاضر ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا حشر ہاکی جیسا ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کی صدارت ایک نمائشی عہدہ ہے،بغیر اختیارات کے کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، پی سی بی نے ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ دینے کی بجائے آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد کرکے انہیں ضائع کردیا ہے۔