قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری

قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری ہے۔ 1982 سے اب تک کھیلے گئے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 17 جیتے 13 ہارے اور 18 میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 17 باہمی سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں فتح حاصل کی جبکہ پانچ سیریز ڈرا ہوئیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جون سے گال میں شروع ہوگا جبکہ اس سیریز کو دونوں ٹیموں کے لئے بہت اہم قرار دیاجارہا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی