رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا

رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا

لندن(نیٹ نیوز)2015 رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے میچز لندن، کارڈف اور مانچسٹر کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل ٹوکین ہام سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی