بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا

فتح اﷲ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ پانچویں اور اختتامی روز بنگلہ دیشی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز 462 رنز کے جواب میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ امرالقیس 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روی چندرن ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے۔ شیکھر دھون کو 173 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فتح اللہ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 111 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم آر ایشون اور ہربھجن سنگھ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ امرالقیس 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن 9 ، سومیا سرکار 37 ، لٹن داس 44 ، شووگاتا ہوم 9 ، محمد شاہد 6 اور زبیر حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ آف سپنر روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہربھجن سنگھ نے تین اور ورن ایرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فالو آن کے بعد بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے تھے کہ دونوں کپتانوں کی رضامندی سے میچ کو ختم کر دیا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈرا کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی