ورلڈ سکس ریڈ ٹیم ایونٹ، ایران نے، ریفریز کی لسٹ بھیجوا دی

ورلڈ سکس ریڈ ٹیم ایونٹ، ایران نے، ریفریز کی لسٹ بھیجوا دی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں رواں سال ہونے والے جوبلی انشورنس ورلڈ سکس ریڈ ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے ایران نے 7ریفریز کی لسٹ پاکستان بھیجوا دی ہے اس سے قبل بھارت نے 26 رکنی دستے کی دستاویزات کلیئرنس کیلئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو جمع کرا دی ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شخ کے مطابق جوبلی انشورنس ورلڈ سکس ریڈ ٹیم ایونٹ رواں سال 6 سے 15 اگست تک کراچی میں کھیلا جائیگا جس کیلئے پاکستان نے تمام ممالک کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے ایران نے 7ریفریز کی لسٹ پاکستان بھیجوا دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے بھی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ا۔

ور اس سلسلے میں ویزا کیلئے اپنی 26 رکنی ٹیم کی دستاویزات پاکستان کو بھیجوا دی ہیں تاکہ ایونٹ کیلئے انہیں باضابطہ طور پر اجازت نامہ مل سکے۔ عالمگیر شخ نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 25 ممالک کے دو سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت کی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر کیپٹن سون نے ایونٹ کے انعقاد میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی