ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

کراچی(اے این این )20واں ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج اصغر علی شاہ اسٹیدیم کراچی میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کا ایک اجلاس چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ کی صدارت میں ہواجس میں ڈاکٹر عمران علی شاہ ، صدر اسما علی شاہ، ٹورنامنٹ ڈائر یکئر نصرت فہیم ، چیرمین ٹیکنیکل کمیٹی اقبال وارث، سیف خان، جواد علی ، سید عمران علی زیدی اور عتیق الرحمن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ میں شریک 16ٹیموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو 5لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ۔

جبکہ بہترین بیٹسمین، بہترین بو لر، مین آف دی فائنل کو دس ہزار روپے فی کس انعام دیا جائے گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی