سابق جنوبی افریقی بیٹسمین بوٹادیپانار38 برس کے ہوگئے

سابق جنوبی افریقی بیٹسمین بوٹادیپانار38 برس کے ہوگئے

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز )جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بوٹا دیپانار 38 برس کے ہوگئے ۔ وہ 14جون 1977 کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 107 ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20میچ کھیلا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 1718رنز ، ایک روزہ کرکٹ میں 3421رنز اور ٹوئنٹی 20کرکٹ میں صرف ایک رنر سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 29اکتوبر سے یکم نومبر 1999تک زمبابوے کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 28 جنوری2007 تک پاکستان کے خلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی