جونیئر چیلنج ٹینس ٹورنامنٹ اگلے برس 27 سے 29نومبر تک کھیلا جائیگا

جونیئر چیلنج ٹینس ٹورنامنٹ اگلے برس 27 سے 29نومبر تک کھیلا جائیگا

وکٹوریہ( نیٹ نیوز )ٹینس وکٹوریہ کے زیر اہتمام جونیئر چیلنج ٹینس ٹورنامنٹ اگلے برس 27 سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں انڈر 14 بوائزسنگلز،انڈر 14 گرلز سنگلز، انڈر 14بوائز ڈبلز اور انڈر 14 گرلز ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری 20 اگست سے وصول کی جائے گی جبکہ 13 نومبر کو انٹری بھیجنے اور واپس لینے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا انڈر 14 مقابلوں میں شرکت کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی شرکت کریں گے جن کے درمیان کانٹے دارمقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

اور اس امید کا بھی اظہار کیاہے کہ اس ایونٹ کودیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین بھی ٹینس کورٹس کا رخ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی