دور ہ ہالینڈ،ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایم او پی کلب کی مین ٹیم کو شکست دیدی

دور ہ ہالینڈ،ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایم او پی کلب کی مین ٹیم کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 16 ٹیم نے دورہ ہالینڈ میں ایم او پی کلب کی مین ٹیم کو 4-1 سے شکست دیدی۔ اس میچ کی خاص بات دنیائے ہاکی کے سب سے تجربہ کار امپائر نے اس میچ میں بطورامپائر شرکت کی۔راب لتورس تین اولمپکس اور دو ورلڈکپ میں بطور امپائر شرکت کرچکے ہیں۔ واٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ڈار ہاکی اکیڈمی کے لڑکوں نے اپنے سے عمر میں بڑے کھلاڑیوں کے پریشر کو محسوس کیے بغیر آغاز سے ہی تیز ہاکی کھیلی۔ مگر ایم او پی کلب کے کھلاڑی سیز پیٹر نے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے کوارٹر کے آخر میں ڈار ہاکی اکیڈمی کو دو پنلٹی کارنر بھی ملے مگر ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔دوسرے کواٹر کے آغاز میں ہی عثمان سینئر نے ریورس فلک پر خوبصورت گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ پھر ایم او پی کلب کو پنلٹی کارنر ملا جس پر گول کیپر اویس نے یقینی گول بچایا۔ ذوالقرنین نے 22 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ دوسرے کواٹر کے آخر میں ہی عثمان سینئر نے ایک اور گول سکور کرکے ٹیم کی برتری 3-1 کردی۔ تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔ میچ کے آخری کوارٹر میں عثمان جونیئر نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔ فائنل رزلٹ 4-1 رہا۔ اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے راب لتورس نے کہا کہ ڈار ہاکی اکیڈمی نے اپنے دورہ ہالینڈ پر بہت اعلیٰ معیار کی ہاکی کھیلی۔ پچھلے تین دوروں کی طرح ٹیم نے اس دورے میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان میں ہاکی کا بہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے اولمپئین توقیر ڈار کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی شب و روز محنت کے بعد ٹیم ہالینڈ پہنچی۔