کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کرس فروم نے جیت لی

کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کرس فروم نے جیت لی

فرانس ( نیٹ نیوز) فرانس میں جاری کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی۔ فرانس میں کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایونٹ کے ساتویں مرحلے پر قبضہ جما لیا۔ انہوں نے ریس کیلئے مقررہ فاصلے کو 4 گھنٹے 24 منٹ اور 17 سیکنڈز میں عبور کیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ مجموعی طور پر ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکہ کیٹی جے گارڈیرن کا قبضہ برقرار ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی