فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ برازیل، مالی، سربیا اور سینیگال نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور برازیل، مالی، سربیا اور سینیگال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 جون کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ سینیگال سے ہوگا، یہ میچ کرائسٹ چرچ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا اور مالی کی ٹیمیں نارتھ ہاربر سٹیڈیم، آکلینڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔ چیمپئن کا فیصلہ 20 جون کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی